اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں : محکمہ بجلی کےعارضی ملازمین کااحتجاج - jammu kashmir protest

'آل جے اینڈ کے پی ڈی ڈی کیجژول لیبرز یونین' کے بینرتلے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے محکمہ بجلی کے نیڈ بیسڈ اورکیجول ملازمین نے محکمہ بجلی کے خلاف جموں پریس کلب میں احتجاج کیا۔ اس دوران احتجاجی ملازمین نے متعلقہ محکمہ اور ریاستی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

jammu-kashmir-protest
جموں : محکمہ بجلی کےعارضی ملازمین کااحتجاج

By

Published : Feb 3, 2020, 6:03 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:01 AM IST

جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی میں بقایا اجرتوں اور ملازمت مستقلی کے مطالبات کے حق میں مذکورہ ملازمین لگاتا ر احتجاج کر رہے ہیں تاہم ریاستی انتظامیہ کی جانب سے ان مطاہرین کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

جموں : محکمہ بجلی کےعارضی ملازمین کااحتجاج

'آل جے اینڈ کے پی ڈی ڈی کیجول لیبرز یو نین' کے بینر تلے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے محکمہ بجلی کے نیڈبیسڈ اور کیجول ملازمین نے محکمہ بجلی کے خلاف جموں پریس کلب میں احتجاج کیا۔ اس دوران احتجاجی ملازمین نے متعلقہ محکمہ اور ریاستی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

یونین کے اراکین نے بتایا کہ وہ بقایا اجرتوں کی ادائیگی اورملازمت مستقلی کے مطالبات کے حق میں پچھلے تین برسوں سے احتجاج کررہے ہیں لیکن حکومت ہمارے مطالبات پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مزید پڑھیں:ششی تھرور نے ہیگڑے کے بیان کی مذمت کی

ان کا کہنا ہے کہ اگر کشمیر میں ایس آر او 381 لاگو کر کے 2012 تک کے عارضی ملازمین کی ملازمت کو باقاعدہ بنایا گیا تو پھر جموں کے عارضی ملازمین کو کیوں مستقل نہیں کیا گیا؟۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورا نہیں کئے گئے ہم احتجاج جاری رکھیں گے ۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:01 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details