اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں اپنی پارٹی کا احتجاج - الطاف بخاری

نئے اراضی قوانین کے خلاف آج جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے خطے جموں میں احتجاج کیا اور مرکزی حکومت پر زور دیا کہ نئے زمینی قوانین کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کا احتجاج
جموں و کشمیر اپنی پارٹی کا احتجاج

By

Published : Oct 29, 2020, 9:31 PM IST

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آج جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ نئے زمینی قوانین کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کا احتجاج

احتجاج کی قیادت سابق وزیر منجیت سنگھ اور اپنی پارٹی کے سینیئر رہنما وکرم ملہوترا کر رہے تھے۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما وکرم ملہوترا نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زمینی قوانین میں کی گئی تبدیلیاں جموں و کشمیر کے عوام کو منظور نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے پارٹی لیڈران وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے ملیں گے اور ان ترامیم کو واپس لینے کا مطالبہ کریں گے۔

'حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو ہمیں ملک دشمن قرار دیا جاتا ہے'


وکرم ملہوترا نے کہا کہ ' پارٹی کے صدر الطاف بخاری صاحب کو وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ وادی کے عوام کی نوکریاں اور زمینیں محفوظ ہیں۔ اس لئے آنے والے دنوں میں ان سے ملاقات کر کے ہمارے ساتھ کے گئے وعدوں کو انہیں یاد دلائیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت نے جموں و کشمیر کی زمین خریدنے کے لیے پشتنی باشندہ ہونے کی شرط کو کالعدم قرار دیکر غیر مقامی باشندوں کو جموں و کشمیر کی زمین خریدنے کی راہ ہموار کر دی۔

گزشتہ روز بھی جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے سرینگر میں واقع پارٹی دفتر میں نئے اراضی قوانین کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد کی تھی۔ میٹنگ کے بعد پارٹی ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پارٹی لیڈران آنے والے دنوں میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ کیے گئے وعدے یاد دلائیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details