اردو

urdu

ETV Bharat / state

IED Recovery Case, NIA Files Chargesheet: جموں آئی ای ڈی بازیابی معاملہ میں تین ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل - قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)

این آئی اے National Investigation Agency نے جموں کے بھٹنڈی علاقہ میں سے آئی ای ڈی Improvised Explosive Device بازیابی کیس کے سلسلے میں تین ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل IED Recovery Case, NIA Files Chargesheet کی ہے۔

جموں آئی ای ڈی باز یابی معاملہ: تین ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل
جموں آئی ای ڈی باز یابی معاملہ: تین ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل

By

Published : Dec 24, 2021, 10:23 AM IST

جموں: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) National Investigation Agency نے جموں کے بھٹنڈی علاقہ میں سے آئی ای ڈی Improvised Explosive Device بازیابی کیس کے سلسلے میں تین ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل NIA files chargesheet کی ہے۔

این آئی ائے کے مطابق 22 دسمبر 2021 کودھماکہ خیز مواد کی باز یابی کے سلسلہ میں 3ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کروائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جموں کی ایک خصوصی عدالت میں تین ملزمان جن میں ندیم الحق ولد عبدالرحمٰن راتھر سکنہ محلہ لونی پورہ تحصیل بانہال، ضلع رامبن،ندیم ایوب راتھر ولدمحمد ایوب راتھر سکنہ چیکی چولینڈ، ضلع شوپیاں اور طالب الرحمان ولد عبدالرحمن نظر، سکٹ تحصیل بانہال ضلع رامبن کے خلاف چارج شیٹ داخل کروائی گئی ہے ۔

غور طلب ہے کہ مذکورہ مقدمہ 27 جون 2021 کو جموں و کشمیر پولیس نے ندیم الحق سے بھٹنڈی میں مدرسہ مرکز الحروف کے قریب آئی ای ڈی کی برآمدگی سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : NIA raids Businessman's House in Srinagar: سرینگر میں این آئی اے کی تاجر کے گھر چھاپہ ماری

ابتدائی طور پر جموں و کشمیر پولیس نے ایک بہو فورٹ پولیس سٹیشن میں ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کے لئے معاملہ ایس آئی اے کے حوالے کر دیا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ پتہ چلا ہے کہ تینوں ملزمین کو پاکستان میں مقیم ہینڈلرز سے واٹس ایپ کے ذریعے ہدایات مل رہی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details