جموں: ملک کے دیگر حصوں کی طرح اب جموں و کشمیر میں بھی حکومت کی جانب سے ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے نئی ٹکنالوجیز استعمال کی جا رہی ہیں جس کے تحت جموں میں تمام چوراہوں اور اسٹاپ مقامات پر کیمرے لگائے ہیں۔ ان کیمروں کی وجہ سے اب ٹریفک قوانین نہیں توڑے جا سکتے۔ اگر آپ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور آپ کی گاڑی کی تصویر کیمرے میں آجاتی ہے تو اس پر پولیس بھاری جرمانہ عائد کرے گی۔ آپ جرمانے کی رقم آن لائن بھی ادا کر سکتے ہیں۔ Online Challan to Traffic Rules Violators
اس تعق سے عام لوگوں کا کہنا ہے کہ آن لائن چالان پیش کرنے سے پہلے اسے متعلق عوام کو جانکاری نہیں دی گئی۔ کیمرے کے ذریعے کیا گیا چالان آپ کے موبائل نمبر پر ٹیکسٹ میسج کے طور پر آتا ہے۔