Daily wagers protest : جموں میں پی ایچ ای یومیہ ملازمین نے اپنی مانگوں کیلئے احتجاج کیا
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران پی ایچ ای یومیہ ملازمین نے بتایا کہ 22 جون 2022 کو احتجاج شروع کیا اور اُس وقت سرکار کو الٹی میٹم دیا تھا کہ 31 جولائی سے قبل سبھی مطالبات پورے کیے جائیں۔ Daily wagers protest
جموں: جموں میں پی ایچ ای ڈیلی ویجروں نے اپنی مانگوں کو لے کر سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کئے اور سرکار کو متنبہ کیا کہ جلد از جلد اُن کی نوکریوں کو مستقل کیا جائے بصورت دیگر پوری یوٹی میں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز جموں میں قائم چیف انجینئر دفتر کے باہر پی ایچ ای ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے نوکریوں کو مستقل کرنے کی مانگ کو لے کرا حتجاجی مظاہرئے کئے اور دھرنا دیا۔ Daily wagers protest
ذرائع کے مطابق جموں کے دس اضلاع سے آئے ہوئے پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کی ایک بڑی تعداد نے بی سی روڑ جموں میں دھرنا دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلداز جلد اُن کی نوکریوں کو مستقل کیا جائے۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران پی ایچ ای ڈیلی ویجروں نے بتایا کہ 22جون 2022کو احتجاج شروع کیا اور اُس وقت سرکار کو الٹی میٹم دیا تھا کہ 31 جولائی سے قبل سبھی مانگوں کو پورا کیا جائے۔
اب حکومت کو دیا گیا وقت ختم ہو گیا ہے لہذا اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پورے جموں میں احتجاج شروع کیا جائے گا۔مظاہرین نے بتایا کہ سرکار اُن کی دیریانہ مانگ کوپورا کرنے میں ناکام ثابت ہو گئی ہے لہذا اب بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیلی ویجر یونین نے پہلے ہی یکم اگست سے آندھولن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر آج عملدرآمد ہوا۔
اُن کے مطابق یہ احتجاج اب دن رات چلے گا اور جب تک نہ سرکار کی جانب سے مستقلی پالیسی کو منظر عام پر نہیں لایا جاتا تب تک احتجاج جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ سڑکوں کے ساتھ ساتھ اب ریلوے لائنوں پر بھی پی ایچ ای ملازمین دھرنا دیں گے۔مظاہرین نے کہاکہ وہ پچھلے تیس سالوں سے نوکریوں کی مستقلی کے حوالے سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن آج تک اُن کی مانگ کو پورا نہیں کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ نوکریوں کو مستقل نہ کرنے کے باعث وہ ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔