جمعرات کو آنجہانی کرشن دیو سیٹھی کو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) اور جموں سیول سوسائٹی کی جانب سے جموں میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
کامریڈ کرشن دیو سیٹھی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تقریب کے دوران مقررین نے کامریڈ کرشن دیو سیٹھی کی خدمات کو بیان کرتے ہوئے ان کی تعلیمات کو اپنانے پر زور دیا۔
بتا دیں کہ جموں و کشمیر آئین ساز اسمبلی کے ممبر رہ چکے کرشن دیو سیٹھی 28 جنوری کو 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
سیٹھی اس کمیٹی کے رکن تھے جس نے سابق ریاست جموں وکشمیر کا آئین تیار کیا تھا۔ وہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے میر پور علاقے میں یکم جنوری 1928 کو پیدا ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں؛ 'جموں و کشمیر سے متعلق امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں'
تقریب کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی ایم) کے جموں کشمیر کے سیکریٹری محمد یوسف تاریگامی، سیول سوسائٹی جموں کشمیر کے چیرمین محمد اسلم قریشی اور جنرل سیکرٹری سہیل کاظمی نے بھی شرکت کی۔