جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے سرمائی دارالحکومت جموں میں مختلف مقامات پر مسافروں کا کووڈ ٹیسٹ شروع کیا ہے۔
جموں کے جنرل بس اسٹینڈ، رگوناتھ بازار، سٹی چوک، ریلوے اسٹیشن، ایئر پورٹ و دیگر مقامات پر کورونا وائرس کے ٹیسٹس کیے جارہے ہیں۔ خطے میں ہر دن کووڈ 19 کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
جموں و کشمیر میں گذشتہ روز 1269 نئے کووڈ کیسز درج کیے گئے جن میں 582 افراد جموں سے اور 687 افراد کشمیر سے شامل ہیں۔