اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیہی عوام میں 165811 ماسک تقسیم - جموں: محکمہ دیہی ترقی نے جموں و کشمیر

جموں: محکمہ دیہی ترقی نے جموں و کشمیر کے دور دراز اور دیہی علاقوں میں کووڈ 19 کے پھیلاو کو روکنے میں سلسلہ وار طریقہ کار اپناتے ہوئے لوگوں کو اس وباء سے بچنے اور اپنا تحفظ یقینی بنانے کے بارے میں جانکاری دی۔

''دیہی عوام میں 165811 ماسک تقسیم کئے گئے''
''دیہی عوام میں 165811 ماسک تقسیم کئے گئے''

By

Published : Apr 7, 2020, 12:54 PM IST

ان اقدامات کی تفصیل کا خاکہ پیش کرتے ہوئے ناظم دیہی ترقی جموں سدرشن کمار نے کہا کہ محکمہ کے عملے اور پنچائتی راج اداروں کے منتخب ممبران بشمول بی ڈی سیز کے چئیر پرسن، سرپنچ اور پنچ کووڈ 19 کے پھیلاو کو روکنے کیلئے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے پنچایت اور بلاک سطحوں پر دیہی بیداری اور نگرانی کمیٹیوں کو تشکیل دیا گیا ہے ۔

ناظم موصوف نے کہا کہ بلاک سطح کی کمیٹیوں کے سربراہ بی ڈی سی چیئرپرسن اور پنچایت سطح کی کمیٹیوں کی قیادت سرپنچ کر رہے ہیں۔

دیہی ترقی محکمے نے ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے جموں صوبے میں 165811 ماسک تقسیم کئے۔

ناظم موصوف نے کہا کہ جو افراد ہوم کورنٹائن میں رکھے جاتے ہیں ان کی نگرانی پنچایت ممبران 14 دنوں تک جاری رکھتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details