جموں: جموں و کشمیر کے جموں شہر کے علاقہ قاسم نگر میں صفائی فقدان کو لیکر مقامی لوگوں میں جموں میونسپل کارپوریشن کے خلاف کافی ناراضگی پائی جارہی ہے اگرچہ جموں اور سرینگر کو سمارٹ سٹی کا درجہ دیا گیا ہیں تاہم جہاں تک سمارٹ سٹی پروجیکٹ کا تعلق ہے شہر جموں کو بھی اس کے دائیرے میں لایا گیا ہے لیکن اب تک اس حوالے سے کتنا کام کیا گیا ہے اس بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ Jammu Municipal Corporation
جموں شہر کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر گندگی کے ڈھیر دیکھے جاسکتے ہیں خاص کر قاسم نگر علاقے میں۔ مقامی سماجی کارکن روبینہ مہانت نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'قاسم نگر علاقہ کے وارڈ میں بالخصوص گلی کوچوں میں گندگی کے ڈھیر جمع ہوئے ہیں، لیکن جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی اور جموں شہر میں 'سوچھ بھارت ابھیان مہم' پوری طرح سے فیل ہوتی نظر آرہی ہے۔' Lack of Cleanliness in upper areas of Jammu