اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں خلائی مزائل کے کامیاب تجربے پر جشن - ڈوگرہ فرنٹ کی جانب سے خلائی مزائل کے کامیاب تجربے پر جشن منایا گیا۔

ریاست جموں و کشمیر میں جموں کے رانی پارک علاقے میں ڈوگرہ فرنٹ کی جانب سے خلائی مزائل کے کامیاب تجربے پر جشن منایا گیا۔

جموں

By

Published : Mar 30, 2019, 6:21 AM IST

جشن میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی اور ڈھول نگاڑے بجا کر جشن منایا۔

ڈوگرہ فرنٹ کے صدر اشوک گپتا نے کہا کہ' ڈی آر ڈی او نے جو مزائل خلا میں بھیجا ہے اس سے پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے'۔

غور طلب ہےکہ چند روز قبل ڈی آر ڈی او کی کامیابی پر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کے عوام کو خطاب کیا تھا۔

عوام کے نام اس پیغام کے بعد سیاسی کھینچ تان شروع ہو گئی اور ایلکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں وزیر اعظم کے خلاف عرضی بھی داخل کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details