اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: دو ججز کورونا وائرس سے متاثر

جموں میں دو ججز کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر سامنے آئی ہے، وہیں خطے میں اس مہلک مرض سے مرنے والوں کی تعداد 160 تک پہنچ گئی ہے۔

corona virus
corona virus

By

Published : Jul 11, 2020, 11:21 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے صوبہ جموں میں ایک ڈسٹرکٹ جج، ایک سب ڈسٹرکٹ جج اور ایک خاتون وکیل کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہیں۔ جموں میں اب کووڈ-19 کے کیسز میں مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون وکیل جن کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے، ان کے خاوند ڈاکٹر ہیں۔

جموں و کشمیر میں کووڈ-19 سے اب تک 9 ہزار 888 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 160 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

وہیں اگر صحتیاب ہونے والے افراد کی بات کی جائے تو خطے میں اب تک 5 ہزار 786 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کیسز میں اچانک ہوئے اضافے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے مختلف اضلاع میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

گذشتہ روز جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں کووڈ-19 کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کچھ اضلاع میں ایسے علاقے بھی ہیں جو کووڈ-19 کے ہاٹ اسپاٹ بن چکے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کے موجودہ وقت میں جموں و کشمیر میں 3 لاکھ 78 ہزار 573 افراد کو اوبزرویشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 38 ہزار 509 افراد کو ہوم قرطینہ میں رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہسپتالوں کی آئیسولیشن وارڈز میں 3 ہزار 943 افراد زیر علاج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details