وزیر داخلہ امت شاہ کے دورۂ جموں وکشمیر سے قبل جموں میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردئیے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں کئی جگہوں پر اضافی سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کےساتھ ساتھ جموں شہر کے داخلی و خارجی پوائنٹس پر بھی احتیاط برتی جارہی ہے۔ وزیر داخلہ سنیچر کو جموں آرہے ہیں جہاں پر وہ ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔
جموں وکشمیر: امت شاہ کے دورے سے قبل سیکیورٹی سخت - امت شاہ کو
وزیر داخلہ امت شاہ ایک ایسے وقت میں جموں وکشمیر کا دورہ کررہے ہیں جس وقت کشمیر میں عام شہریوں کی ہلاکت میں اضافہ ہوا ہے اور خطہ پیر پنچال میں ایک طویل ترین فوجی انکاﺅنٹر بھی جاری ہے جس میں ابھی تک 9 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں
غور طلب ہے کہ وزیر داخلہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی منسوخی کے بعد پہلی مرتبہ جموں وکشمیر کا دورہ کررہے ہیں۔ امت شاہ کے دورے کے سلسلہ میں بھاجپا جنرل سیکریٹری سنیل شرما نے بتایا کہ وزیر داخلہ پہلے سرینگر جائیں گے جس کے بعد وہ جموں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
- یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش فرقہ وارانہ فساد: پوجا منڈپ میں قرآن لے جانے والے شخص کی شناخت
- بھارت بھی شرپسندوں کی نکیل کسے تاکہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے: شیخ حسینہ
- بنگلہ دیش: درگا پوجا کے دوران فرقہ وارانہ فساد، تین افراد ہلاک
بھاجپا لیڈر نے بتایا کہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے بعد ان کا پہلا دورہ ہے جس کی وجہ سے پارٹی کارکنوں میں کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ وزیر داخلہ ایک ایسے وقت میں جموں وکشمیر کا دورہ کررہے ہیں جس وقت کشمیر میں عام شہریوں کی ہلاکت میں اضافہ ہوا ہے اور خطہ پیر پنچال میں ایک طویل ترین فوجی انکاﺅنٹر بھی جاری ہے جس میں ابھی تک 9 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں تاہم اس انکاﺅنٹر میں عسکریت پسندوں کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔