عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جموں وکشمیر انتظامیہ نے ویکسین آنے سے پہلے ہی اس ویکسین کو جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع تک پہنچانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ جموں خطے کے سب سے بڑے میڈیکل سٹور جموں میں ویکسین وین اور اسے جڑا دیگر سامان تیار رکھا گیا ہے تاکہ یہ ویکسین لوگوں تک پہنچانے میں آسانی ہو۔
جموں کے ڈپٹی چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر سونم گپتا اور ڈاکٹر مونم سیٹھی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص بات چیت کے دوران کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے محکمہ صحت کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین کے آنے سے پہلے ہی تیاریاں شروع کریں تاکہ ویکسین بحفاظت بلاک لیول تک آسانی کے ساتھ پہنچ جائے۔
ڈپٹی چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر سونم گھپتا نے کہا کہ لیفٹننٹ گورنر اور کمشنر ہیلتھ کی ہدایت پر اس ویکسین کو عوام تک پہنچانے کے لئے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔