اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیر پیشہ ورانہ تحقیقات پر پولیس افسر کے خلاف انکوائری کا حکم - جموں و کشمیر نیوز

جموں کے ایڈیشنل سیشن جج سُنیت گپتا نے جموں و کشمیر پولیس کے ایک افسر کے خلاف حزب المجاہدین کے انڈر گراؤنڈ ورکرز کے سلسلہ میں غیر پیشہ ورانہ تحقیقات کرنے پر انکوائری کا حکم جاری کردیا ہے

پولیس افسر کے خلاف انکوائری
پولیس افسر کے خلاف انکوائری

By

Published : Jun 10, 2021, 2:51 AM IST

این آئی اے کے کیسوں کی سماعت کرنے والے جج نے جموں ڈویژن کے کشتواڑ ضلع سے تعلق رکھنے والے حزب المجاہدین کے ساتھ وابستہ 10 انڈر گراؤنڈ ورکرز کے سلسلہ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ مذکورہ افسر کے خلاف تحقیقات کی جانی چاہیے جبکہ اس سے معلوم کیا جائے کہ کن بنیادوں پر انہوں نے ضروری شواہد کو چھوڑ دیا ہے۔

جج موصوف نے پیش کردہ چالان پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کیس میں ثبوتوں کو جمع کرنے میں غیر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

کورٹ نے تحقیقات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کن بنیادوں پر مذکورہ آفیسر نے ایک ملزم ظہور احمد کو چارج شیٹ کیا ہے جبکہ اس کے خلاف کوئی ثبوت ہی نہیں ہیں تاہم جن افرا د کے خلاف ثبوت ہیں انہیں پیش ہی نہیں کیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ پولیس کی جانب سے کشتواڑ ضلع کے دچھن پولیس اسٹیشن میں 2020 میں درج ایک معاملہ کا چالان پیش ہونے کے بعد سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے متعلقہ آفیسر کے خلاف انکوائری کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

اس سماعت کے دوران جج موصوف نے مذکورہ پولیس آفیسر کی نگرانی میں تحقیقات ہوئے دیگر مقدمات کے چالان کا حوالہ بھی دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details