جموں (جموں کشمیر) :جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے تیر انداز شیتل دیوی اور راکیش کمار کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔ ایل جی آفس کے آفیشل فیس بک پیج پر اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا گیا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے کم عمر پیرا آرچرز - شیتل دیوی اور راکیش کمار - جنہوں نے ایشین پیرا گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کو ایل جی نے مبارک باد پیش کی۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے تیر اندازوں، کوچ ابھیلاشا چودھری کو سرٹیفکیٹ آف ایکسی لینس سے نوازا اور امید ظاہر کی کہ ان کی کاوشوں سے کھیل کود کی سرگرمیاں مزید بلندیوں تک پہنچ جائیں گی۔ ایل جی سنہا نے ’’شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی کاوشوں‘‘ کی بھی سراہنا کی جو ’’یونین ٹیریٹری جموں کشمیر میں کھیلوں کے فروغ میں قابل ذکر خدمات انجام دے رہا ہے۔‘‘