جموں: سنٹرل بیرو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے جموں و کشمیر میں تقریباً 37 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ معاملہ فائنانس ڈیپارٹمنٹ کے لیے اکاؤنٹس اسسٹنٹ کی تقرری سے متعلق ہے۔ سی بی آئی نے امتحانات میں بے ضابطگیوں کے الزام میں جموں و کشمیر کے چھ اضلاع میں 37 مقامات پر چھاپے مارے۔ حکام نے اس ضمن میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی نے جمعہ کی صبح جموں میں 30 مقامات پر دلالوں اور دیگر ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ علاوہ ازیں ادھم پور، راج پورہ اور ڈوڈہ سمیت مختلف مقامات پر بھی تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔
بے ضابطگیوں کا الزام
گزشتہ برس محکمہ خزانہ میں اکاؤنٹس اسسٹنٹ کی بھرتی عمل لیے لئے منعقد کیے گئے امتحان کے نتائج میں دھاندلیوں اور پیپر لیک کرنے کے الزامات کے بعد لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے اس ضمن میں تحقیقات کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ سروس سلیکشن بوڈ (ایس ایس بی) نے فائنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ کے 972 کامیاب امیدواروں کی فہرست شائع کی تھی اور پولیس سب انسپکٹر بھرتی عمل میں دھاندلی اور بے ضابطگی (JK SI Recruitment Scam) پائے جانے کے بعد اس فہرست پر بھی شبہات ظاہر کیے گئے تھے۔ کامیاب قرار دیے گئے امیدواروں میں جموں، کٹھوعہ اور ریاسی کے جہاں امیدواروں کو کامیاب قرار دیے جانے اور مبینہ طور پیپر لیک ہونے کے الزامات کے بعد اس معاملہ میں سی بی آئی نے معاملہ درج کیا تھا۔