جموں و کشمیر میں سنہ 2018 کے اواخر میں پنچایت الیکشن ہوئے تھے جس میں 23628 پنچیز اور 3652 سرپنچ کا انتخاب ہوا تھا۔
جموں و کشمیر میں بلاک ڈیولپمینٹ چیئرمین کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، 24 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی اور اسی دن رائے شماری کا کام بھی مکمل کر لیا جائے گا۔
چیف الیکشن افسر شیلیندر کمار، ویڈیو اس الیکشن کے لیے یکم اکتوبر کو نوٹیفکیشن ظاہر کیا جائے گا جبکہ نامزدگی فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 اکتوبر طے کی گئی ہے، 10 اکتوبر کو پرچوں کی جانچ کی جائے گی اور پرچہ واپس لینے کی آخری تاریخ 11 اکتوبر طے کی گئی ہے۔
جموں و کشمیر میں 316 بلاک ڈیولپمینٹ کونسل ہیں لیکن 310 کونسل پر ہی انتخابات ہوں گے جبکہ 6 کونسلز پر فی الحال انتخابات کو موقوف کر دیا گیا ہے۔
کولگام اور سرینگر میں پنچ اور سرپنچ کا انتخاب نہیں ہوا تھا جبکہ چار نشستیں ایسی ہیں جو خواتین کے لیے مختص کی گئی تھیں لیکن ان نشستوں خواتین امیدوار نا ہونے کی وجہ سے وہاں پر انتخاب نہیں ہو سکے تھے۔