اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: عسکریت پسندوں کی لاش اہل خانہ کے سپرد - جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں گزشتہ روز بٹوت میں ہلاک ہونے والے تین عسکریت پسند

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں گزشتہ روز بٹوت میں ہلاک ہونے والے تین عسکریت پسندوں کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد رامبن ضلع پولیس نے ان کے وارثین کے سپرد کردیا ہے۔

عسکریت پسندوں کی لاش اہل خانہ کے سپرد

By

Published : Sep 29, 2019, 10:42 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 12:54 PM IST

ضلع رامبن میں ہونے والے انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی لاشوں کو ضروری قانونی کاروائی کرنے کے بعد ان کے اہل خانہ کے سپرد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ رامبن ضلع پولیس کی سربراہ اینتا شرما نے عسکریت پسندوں کو خودسپردگی کے لیے کہا تھا لیکن انہوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کر دیا جس کے بعد جوابی کارروائی میں تینوں عسکرتیت پسند فورسز کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

عسکریت پسندوں کی لاش اہل خانہ کے سپرد، ویڈیو

عسکریت پسندوں کی شناخت زاہد حسین ساگر ساکن کشتواڑ، اسامہ بن جاوید ساکن کشتواڑ اور بلال احمد سے ہوئی۔

ان تینوں کی لاشوں کو ان کے اہل خانہ نے شناخت کے بعد لے کر گئے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 12:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details