اردو

urdu

جموں و کشمیر: ایس ار او 202 میں ترمیم

By

Published : Jun 15, 2020, 10:21 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کی ایڈمنسٹریٹیو کونسل کی جانب سے آج لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔

جموں و کشمیر: ایس ار 202 میں ترمیم
جموں و کشمیر: ایس ار 202 میں ترمیم

میٹنگ میں خاص طور پر 'ایس ار او 202' میں ترمیم کی گئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ سرکاری محکموں میں بھرتی ہونے والے افراد کو پہلے پانچ برس پروبیشن کے طور پر دینے ہوتے تھے لیکن اس اجلاس کے بعد دو برس دینے ہوں گے۔

جموں و کشمیر: ایس ار 202 میں ترمیم

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا کہ 'ایڈمنسٹریٹیو کونسل کی میٹنگ میں ایس ار او 202 پر ایک تاریخی فیصلہ لیا گیا ہے جس میں پانچ سال کے بجائے اب دو سال کا پروبیشن پیریڈ کی مدت رکھی گئی ہے جو کہ ملازمین کی بہبودی کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔

یاد رہے کہ جنرل ایڈمنسٹریٹیو محکمہ کی طرف سے 30 جون 2015 کو جاری ایس آر او 202 کے مطابق سرکاری محکموں میں بھرتی ہونے والے افراد کے لیے پانچ برس 'پروبیشن' کے تھے۔ اس دوران وہ صرف بنیادی تنخواہ کے حقدار ہوتے تھے۔ تاہم اس کے خلاف مسلسل نوجوان اور چند سیاست داں احتجاج کر رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details