جموں و کشمیر اکادمی برائے فن، ثقافت اور لسانیات، ریڈیو مرچی کے اشتراک سے 27 اور 28 جنوری کو جموں میں 72ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر دو روزہ کوی سمیلن و مشاعرہ کا انعقاد کیا جائےگا۔
اس پروگرام میں ملک کے معروف ہندی اور اُردو زبانوں سے تعلق رکھنے والے شعراء کے علاوہ بالی ووڈ کے معروف گلوکار اور مصنفین شرکت کریں گے۔
اس موقع پر سیکرٹری جموں و کشمیر اکادمی برائے فن، ثقافت اور لسانیات منیر الاسلام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کا اِنعقاد جموں یونیورسٹی کے زوآور سنگھ آڈیٹیوریم میں کیا جائے گا اور جموں و کشمیر کے اعلیٰ شخصیات سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اس پہلے قومی ایونٹ میں شرکت کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان تقاریب میں جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو پلیٹ فارم بھی فراہم کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ریڈیو مرچی ایک شاعری مقابلہ بھی منعقد کرنے جا رہی ہے اور جموں و کشمیر کے 450 نوجوانوں نے اس میں حصہ لینے کے اپنے نام اندراج کرایا ہے۔