جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے ایئر فورس سٹیشن کے ٹیکنیکل ایئریا میں گذشتہ شب ہوئے دھماکے میں زخمی اہلکاروں سے بھارتی فضائیہ کے چیف ایئر چیف مارشل آر کے ایس بدھوریہ ٹیلی فون پر حال چال جانا۔
جموں ایئر فورس اسٹیشن پر گذشتہ شب پانچ منٹ کے وقفے کے اندر دو ڈرونز دھماکے ہوئے تھے۔ اس حادثے میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی صحت اب بہتر بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بدھوریہ ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں۔ اپنے دورے کے بییچ انہوں نے زخمی اہلکاروں سے بات چیت کی ہے۔ وہیں دوسری جانب سے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس سلسلے میں وائس ایئر چیف ائر مارشل ایچ ایس اروڑہ سے بات چیت کی، جس کے بعد انہیں بتایا گیا کہ ایئر مارشل وکرم سنگھ جائے وقوع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔