جموں (جموں کشمیر) : چیلنج چاہے دشمن کی طرف سے ہو یا قدرتی آفات کا سامنا ہو، ایئر فورس اسٹیشن پر تعینات عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ ریاست ہماچل پردیش میں شدید بارشوں کے سبب آئے سیلاب کے دوران جموں ایئر فورس اسٹیشن کے 130 ہیلی کاپٹر یونٹ نے ہماچل کے منڈی اور کانگڑا علااقوں میں ایک ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا تھا۔ جموں ائرفورس اسٹیشن نے اس حوالہ سے ایک تقریب منعقد کی جس دوران ذرائع ابلاغ کو ہماچل میں کیے گئے ریسکو آپریشنز کے بارے میں بریف کیا گیا۔
جموں ائر فورس اسٹیشن پر منعقدہ تقریب کے دوران اہلکاروں نے اپنی تکنیک اور آفات کے دوران ریسکیو مشن کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران آفیشلز نے آفات سماوی سے نمٹنے کے لیے فضائیہ کی تیاریوں خاص کر ہماچل پردیش میں تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال میں چلائی گئی امدادی کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔