جموں و کشمیر انتظامیہ نے پیر کے روز سپریم کورٹ کو بتایا کہ روشنی ایکٹ کو ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرنے والوں پر کوئی سخت کارروائی نہیں کی جائے گی۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کی نمائندگی کر رہے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے جسٹس این وی رمنا کی بینچ کو بتایا '9 اکتوبر کے ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست جمعرات کو دائر کی جائے گی'۔
انہوں نے کہا 'بینچ نے ہائی کورٹ کے روشنی ایکٹ کے بارے میں اس فیصلے کے بعد درخواست گزاروں کو معاملے کا ذکر کرنے کی آزادی دی ہے'۔