جموں: شیوسینا کی جموں و کشمیر یونٹ Shiv Sena نے حکومت سے کاشتکاری کرنے والے کسانوں کو زمین کے مالکانہ حقوق دینے کا Ownership Rights of the Land to the Farmers مطالبہ کیا۔
درجنوں شیوسینکوں نے یو ٹی صدر منیش ساہنی Manish Sahni کی قیادت میں کسانوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کئی دہائیوں سے سرکاری اراضی کاشت کرنے والے کسانوں کو بے دخل کرنے کی مہم کے خلاف زبردست احتجاج Protested vigorously کیا۔
ساہنی نے کہا کہ حکمران پارٹی کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں۔
ساہنی نے کہا کہ زیادہ تر چھوٹے کسانوں کے پاس کھیتی کے لیے اپنی زمین نہیں ہے۔ سرکاری زمین رکھنے والے کسانوں کی گرداوری کو محکمہ ریونیو پہلے ہی مسترد کر چکا ہے۔ اب اگر انہیں نکالا گیا تو ایک نیا مسئلہ کھڑا ہو جائے گا۔