جموں:بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے پیر کے روز کہا کہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس یوٹی میں پُرامن حالات کو درہم برہم کرنے کی سازشیں رچ رہی ہیں۔ تینوں پارٹیاں چاہتی ہیں کہ جموں و کشمیر کو کس طرح سے لہولہان کیا جائے تاکہ یہاں پر لاشیں گریں اور وہ ان لاشوں پر وہ سیاست کر کے اقتدار کی مسند پر جلوہ افروز ہو سکیں تاہم اُنہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ Ravinder Raina Slams Congress PDB NC
اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پچھلے کئی برسوں سے رہائش پذیر لوگوں کو ملک کے آئین نے ووٹنگ رائٹس دئے ہیں لہذا یہ کوئی نیا قانون نہیں ہے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ Ravinder Raina Press Conference Jammu
انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں سال 1950 میں پاس کیا گیا قانون نافذ ہوا جس کی رو سے یوٹی میں کافی عرصے سے رہائش پذیر لوگوں کو ووٹنگ کا حق ملے گا۔ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس اس حوالے سے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں تاکہ یوٹی میں حالات کو درہم برہم کیا جاسکے۔ Abrogation Of Article 370
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس کشمیر کے پُر امن ماحول کو خراب کرنے پر تلی ہوئی ہیں تاہم اُنہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
جموں وکشمیر کے حالات پر بات کرتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یوٹی میں حالات بہتر ہوئے ہیں۔ یہاں کا بچہ بچہ آج خوشحالی کی اور بڑھ رہا ہے لیکن یہ سب کچھ یہاں کی سیاسی پارٹیوں کو ہضم ہی نہیں ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، ملک کے دستور کے مطابق اگر کوئی بھی شہری کسی بھی ریاست یا یوٹی میں کافی عرصے سے رہائش پذیر ہے تو وہ اپنی ریاست سے ووٹنگ رائٹس سرینڈر کرکے اُس کو دوسری ریاست میں ووٹنگ کا حق ملتا ہے یہ کوئی نیا قانون نہیں ہے۔