جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جموں ونگ کے انتخابات 28 اگست کو منعقد ہورہے ہیں۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پہلی بار بار ایسو سی ایشن کے انتخاب کا انعقاد ہورہا ہے۔ یہ انتخابات بار ایسوسی ایشن کے لیے کافی اہم ہیں کیوں کہ وکلاء کا کام کاج کورونا لاک ڈاؤن کے سبب بہت متاثر رہا۔
جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسیشن جموں کے انتخابات پر ردعمل - وکیلوں کے حق میں انصاف
جموں و کشمیری کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد پہلی دفعہ منعقد ہورہے بار ایسو سی ایشن کے انتخابات پر ایڈوکیٹ گرجیت سنگھ وزیرنے اپنا رد عمل دینے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات بہت اہم ہے۔
جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسیشن جموں کے انتخابات پر ردعمل
انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے بھی وکیلوں کی جدوجہد کے لیے لڑائی لڑی ہے اور آگے بھی وکیلوں کے حق میں انصاف کی لڑائی لڑیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ انتخابات وکیلوں کے لیے صحیح ثابت ہوں گے۔'