اردو

urdu

By

Published : Mar 10, 2020, 7:42 PM IST

ETV Bharat / state

’کورونا وائرس سے متعلق انتظامیہ غیر سنجیدہ‘

جموں و کشمیر پردیس کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رویندر شرما نے انتظامیہ پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'کوروبا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں انتظامیہ سنجیدہ نظر نہیں آ رہا ہے۔'

’کوروناوائرس سے متعلق سرکار غیر سنجیدہ‘
’کوروناوائرس سے متعلق سرکار غیر سنجیدہ‘

جموں و کشمیر انتظامیہ کے کورونا وائرس سے نمٹنے کے دعووں کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے رویندر شرما نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'صرف میڈیا میں بیانات جاری کرنے سے وائرس کے خطرے کو روکا نہیں جا سکتا۔'

رویندر شرما کے مطابق بازاروں میں کیمسٹ اور دوا فروش ماسک (Masks) کی کھلے عام بلیک مارکیٹنگ کرتے ہیں اور جموں و کشمیر کے سرکاری اسپتالوں میں موجود طبی و نیم طبی عملے کے لیے بھی سرکار ماسک مہیا نہیں کر پا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا وائرس سے متعلق عوام کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کا سفر کر کے آئے شہریوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا جانا چاہئے۔

’کوروناوائرس سے متعلق سرکار غیر سنجیدہ‘

پردیس کانگریس کے ترجمان نے جموں میں ہوئے حالیہ واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’کچھ ایام پہلے وائرس کے مشتبہ افراد اسپتال سے بھاگ گئے، جبکہ اٹلی سے آئے ہوئے ایک شہری کو بغیر معائنہ (screening) کے ہی چھوڑ دیا گیا۔‘‘

رویندر شرما کے مطابق سرکار کی جانب سے مہیا کیے گئے ہیلپ لائن نمبرس (HelpLine Numbers) بھی فعال نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ’’غیر سنجیدہ‘‘ اقدامات کی وجہ سے عوام پریشان اور تذبذب کی شکار ہے جس کے لیے انتظامیہ کو ٹھوس اقدمات اٹھانے چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details