اردو

urdu

ETV Bharat / state

J&K Fake Gun Lisence Scam: اسلحہ لائسنس گھوٹالہ، ای ڈی کی جانب سے چھاپے، دو گَن ڈیلرز گرفتار - انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جموں میں چھاپے

اسلحہ لائسنس گھوٹالہ J&K Fake Gun Lisence Racket کے معاملے میں ای ڈی نے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران دو گَن ڈیلرز کو گرفتار ED Arrested two Gun Dealers in Jammu کر لیا۔

J&K Fake Gun Lisence Scam: اسلحہ لائسنس گھوٹالہ، ای ڈی کی جانب سے چھاپے، دو گَن ڈیلرز گرفتار
J&K Fake Gun Lisence Scam: اسلحہ لائسنس گھوٹالہ، ای ڈی کی جانب سے چھاپے، دو گَن ڈیلرز گرفتار

By

Published : Mar 25, 2022, 7:27 PM IST

جموں و کشمیر میں گن لائسنس گھوٹالے J&K Fake Arms Lisence کی تحقیقات کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جموں وکشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران دو گن ڈیلرز کو جموں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ED Arrested two Gun Dealers in Jammu۔ ای ڈی نے گن ڈیلرز کے علاوہ ایک آئی ایس افسر اور دو جے کے اے ایس افسران کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپہ مارا ہے اور کئی دستاویزات کے علاوہ لاکھوں روپے ضبط کئے ہیں۔

یاد رہے کہ جموں وکشمیر میں اسلحہ لائسنس گھوٹالہ J&K Fake Gun Lisence Scam کی تحقیقات کے سلسلے میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے متعدد ڈپٹی کمشنرز سے یکم جنوری 2012 سے 31 دسمبر 2016 تک لائسنس کے اجرا کے متعلق معلومات طلب کی ہیں۔ ان اضلاع میں جموں، ادھمپور، کٹھوعہ، ریاسی، رامبن، کپوارہ، پلوامہ اور سرینگر شامل ہیں۔ جموں و کشمیر میں اسلحہ لائسنس گھوٹالہ کا پردہ سنہ 2017 میں فاش ہوا تھا اور اس معاملے کی تحقیقات سی بی آئی کی چندی گڑھ برانچ کے حوالے کی گئی تھی۔ راجستھان پولیس نے سنہ 2017-18 میں اسلحہ لائسنس ریکٹ سے متعلق مقدمات درج کیے تھے۔ بعد ازاں معلوام ہوا کہ جموں و کشمیر کے متعدد اضلاع میں حکام کے ذریعے بندوق کے ہزاروں لائسنس دھوکہ دہی کے ساتھ جاری کیے گئے ہیں۔

راجستھان اے ٹی ایس حکام کے مطابق جموں خطے کے ڈوڈہ، رام بن اور ادھمپور اضلاع میں 1،43،013 لائسنس میں سے 1،32،321 لائسنس جموں و کشمیر سے باہر رہنے والے افراد کو جاری کیے گئے تھے۔ جموں و کشمیر کے لیے یہ تعداد 4،29،301 ہے، جس میں سے صرف 10 فیصد جموں و کشمیر کے باشندوں کو جاری کیے گئے تھے۔ اس معاملے کی سی بی آئی بھی جانچ کر رہی ہے جس نے کئی آئے اے ایس افسران اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے سابق مشیر بصیر خان کی بھی پوچھ تاچھ کی ہے اور اسکے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details