عسکری مخالف کاروائی میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کیلئے بہبودی کے اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے فوت ہوئے اہلکاروں، ایس او پیز اور سبکدوش پولیس اہلکاروں کیلئے مالی امداد Welfare Relief کو منظوری دی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ J&K DGPDilbag Singhنے فوت ہونے والے17پولیس اہلکاروں کے حق میں 5.2لاکھ روپے کی مالی امداد کو منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جے کے پی اور دیگر سکیورٹی فورسز کی کوششوں سے حالات بہتر ہو رہے ہیں: دلباغ سنگھ
اس کے علاوہ ڈی جی پی نے 20 زیر سروس اور سبکدوش پولیس اہلکاروں کے حق میں 2.7 لاکھ کی مالی امداد کو منظوری دی ہے۔ پولیس اہلکاروں کو یہ مالی معاونت سے خود اور اہلخانہ کے علاوہ بچوں کی شادی پر صرف کرنے ہیں۔ معالی معاونت کی رقم 5 ہزار سے 25 ہزار تک ہے۔ یہ امداد پولیس پریوار فنڈ اور ریٹائرڈ ولفیئر فنڈ سے منظور کی گئی ہے جو واپس نہیں کرنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کپوارہ: عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک پولیس اہلکار سپرد خاک