جموں: جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر رمن بھلہ نے غلام نبی آزاد کے استعفیٰ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تجربہ کار رہنما غلام نبی آزاد کے استعفیٰ اور راہول گاندھی پر ان کا حملہ انتہائی حیران کن عمل ہے ۔Raman Bhalla on Azad's Resignation
جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس سنیئر لیڈر نے کہا کہ یہ سب سے زیادہ بدقسمتی اور افسوسناک ہے کہ یہ اس وقت ہوا ہے جب کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، راہول گاندھی، اور کانگریس پارٹی کی پوری تنظیم ملک بھر میں مہنگائی، بے روزگاری، اور عوامی مسائل پر بی جے پی کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہے ۔ jk Congress questions timing of Azad's resignation
بھلہ نے مزید کہا کہ صدر کے طور پر راہول گاندھی ملک بھر کے کانگریس کارکنوں کی اکثریت کی پسند ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ راہول گاندھی کانگریس پارٹی کے ساتھ ساتھ ملک کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی ایک ایماندار اور صاف دل لیڈر ہیں اور پارٹی کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کانگریس قیادت پر مکمل اعتماد بھی کیا۔ اس دوران موصوف کے ہمراہ ملا رام، یوگیش ساہنی، منموہن سنگھ، ہری سنگھ چِب، شاہ نواز چودھری، ادے بھانو چِب ودیگران بھی موجود تھے ۔
واضح رہے کہ کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے 26 اگست کو کانگریس کے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔ ایک مکتوب میں انہوں نے کئی نکات پر اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ہے۔ انہوں نے انکے فیصلوں کو بچگانہ قرار دیکر کہا کہ انکی قیادت میں کانگریس کو دو لوک سبھا انتخابات میں شکست فاش ہوئی۔ Ghulam Nabi Azad resigns from all Congress posts