جموں:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے راہل گاندھی کے نام جاری سمن کے خلاف جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں بھی کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔ Congress Protest in Jammu Against Rahul Gandhi ED Summon
جموں کے شہیدی چوک میں احتجاج کے دوران جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت شروع سے ہی اپوزیشن جماعتوں کے خلاف ای ڈی، سی بی آئی اور این آئی اے جیسی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے۔ Ghulam Ahmad Mir on Rahul Gandhi ED Summon
انہوں نے کہا کہ نینشنل ہرالڈ کا معاملہ تحقیقات کے بعد بند ہوچکا ہے اور آج آٹھ سال بیت جانے کے بعد دوبارہ اٹھایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشل ہرالڈ کانگریس کی پراپرٹی ہے اور وہ اسے کس کو دے، اس میں دوسرے کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کے سلسلے میں ہمارے لیڈروں کو نوٹس بھیجنا سیاست سے متاثر فیصلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی انتخابات نزدیک آتے ہیں تو بی جے پی اپوزیشن جماعتوں کے خلاف ای ڈی جیسی ایجنسیوں کو استعمال میں لاتی ہے۔