صوبائی صدر، جموں و کشمیر اپنی پارٹی (خاتون شاخ) نمرتا شرما نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔
نمرتا شرما نے لیفٹیننٹ گورنر کو خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق مختلف امور سے آگاہ کیا جن میں سیاسی ریزرویشن اور خواتین کی سماجی و اقتصادی ترقی کے دیگر امور شامل ہیں۔
انہوں نے خواتین سیلز کو مضبوط، خواتین کے لئے مشاورت اور قانونی معاون مراکز کا قیام، خواتین افسران کی سربراہی میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے قائم کمیٹیز، ہائر سیکنڈری تک لڑکیوں کو مفت تعلیم اور جموں و کشمیر کے صنعتی شعبے میں خواتین کی حوصلہ افزائی کا مطالبہ کیا۔