جموں:مرکزی وزیر برائے شہری ترقی ہردیپ سنگھ پوری نے منگل کے روز کہا کہ سرینگر میں بہت جلد سرمایہ کاری سمٹ منعقد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یونین ٹریٹری اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کے حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔ان کے مطابق آنے والے دنوں کے دوران سری نگر میں سرمایہ کاری سمٹ منعقد ہونے جارہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں زمینی صورتحال تبدیل ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کی خاطر ملک کی بڑی کمپنیوں نے حامی بھر لی ہے ۔مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں تعمیرو ترقی کا جال بچھانے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی طرف خصوصی توجہ مبذول کی جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر تعمیر وترقی کا جال بچھایا ہے۔