کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ کچھ لوگ کانگریس میں جس طرح متنازع بیانات دیتے ہیں، وہ ان کے ذاتی بیان ہوسکتے ہیں۔ کانگریس پارٹی جمہوری اصولوں پر بھروسہ کر کے اپنا منشور چلا رہی ہے لیکن جن لیڈران نے اپنے عہدوں سے استفیٰ دیا ہے، ان کو چاہیے کہ وہ پارٹی ہائی کمان سے بات کر کے اپنی بات رکھیں۔ JKPCC General Secretary Shahnawaz Hussain on BJP
اُنہوں نے بی جے پی حکومت پر ملک کے اثاثوں کو بیچنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے اثاثوں کو بیچنے نہیں دیں گے کیونکہ یہ حکومت سرمایہ داروں کے اشاروں پر نجکاری کو مسلسل فروغ دے رہی ہے، جس کی وجہ سے ملک کے اقتصادی حالات بدحالی کے شکار ہیں۔ JKPCC General Secretary
اُنہوں نے نجی کاری کی مخالفت کی اور بی جے پی پر ملک کے تمام وسائل کو ختم کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی نے تمام تاجر پیشہ افراد کو کمزور کردیا۔ JKPCC General Secretary
چوھدری نے بتایا کہ کانگریس کے تمام سابق وزرائے اعظم نے ملک کی اقتصادی حالت کو بہتر کرنے میں کامیابی حاصل کی، جب دنیا میں اقتصادی بحران چل رہا تھا، اُس وقت بھی منموہن سنگھ نے ملک کی اقتصادی حالت کو مضبوط اور مستحکم بنائے رکھا۔ بی جے پی حکومت، اپنے ہی لوگوں کو غلط اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے گمراہ کررہی ہے۔