اردو

urdu

ETV Bharat / state

بچیوں کا عالمی دن: جموں میں خصوصی تقریب - بچیوں پر ہو رہے ظلم و زیادتی کے خلاف عالمی پیمانے پر آواز اٹھائی

بچیوں کا عالمی دن ہر برس 11 اکتوبر کو بھارت سمیت پوری دنیا میں منایا جاتا ہے، بچیوں پر ہو رہے نامساوی سلوک اور زیادتی کے خلاف عالمی پیمانے پر آواز اٹھائی جارہی ہے۔

بچیوں کا عالمی دن: جموں میں خصوصی تقریب

By

Published : Oct 11, 2019, 6:20 PM IST

Updated : Oct 12, 2019, 10:23 AM IST

جموں کے سنجواں علاقے میں آج دون اسکول کی جانب سے 'بچیوں کے عالمی دن' کے خصوصی موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں طالبات کے ساتھ ساتھ ان کے والدین نے بھی شرکت کی۔

اطلاع کے مطابق سنجواں علاقے کے پارک میں اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں طالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے۔

یہ پروگرام خاص طور پر بچیوں کے حقوق اور سماج میں ان کو برابری کا درجہ دلانے کے لیے منعقد کیا گیا۔

بچیوں کا عالمی دن: جموں میں خصوصی تقریب

مزید پڑھیں: کشمیر:امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری، طلبا پریشان

بچیوں کا عالمی دن ہر برس 11 اکتوبر کو بھارت سمیت پوری دنیا میں منایا جاتا ہے، بچیوں پر ہو رہے ظلم و زیادتی کے خلاف عالمی پیمانے پر آواز اٹھائی جارہی ہے۔

بچیوں کو تعلیم سے دور رکھنا اور دیگر کئی زیادتیاں یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بچیوں کے حقوق اور ان کے مسائل کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لیے 11 اکتوبر کو 'عالمی یوم بچیاں' منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Last Updated : Oct 12, 2019, 10:23 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details