جموں:مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے آج انجی کھڈ پل کی تعمیر کا ایک ٹائم لیپس ویڈیو شیئر کیا، جس کا تعمیراتی کام مکمل ہوا اور اب یہ پل استعمال کے لیے تیار ہے۔ مرکزی وزیر نے ٹائم لیپس ویڈیو کو ایک کیپشن کے ساتھ شیئر کیا تھا جس میں لکھا گیا "11 مہینوں میں، بھارت کا پہلا کیبل اسٹیڈ ریل پل تیار ہے۔ تمام 96 کیبلز سیٹ ہیں! کیبل اسٹرینڈز کی کل لمبائی 653 کلومیٹر"۔
یہ پل بھارتی ریلوے نے ادمپور-سرینگر-بارہمولہ-ریل لنک پروجیکٹ کے ضلع ریاسی میں تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ پل دریا کی سطح سے 331 میٹر کی بلندی پر کھڑا ہوا ہے، جو پیرس کے ایفل ٹاور سے اونچا ہے۔ پل کی کل لمبائی 725.5 میٹر ہے جس میں سے 473 میٹر کا حصہ 96 کیبلز(موٹی رسیوں) کی مدد حاصل ہے۔انجی ندی پر واقع یہ پل کٹرا اور ریاسی سیکشن کو بھارتی ریلوے سے جوڑے گا۔ اس پل کو طوفانوں اور تیز ہوائوں کو برداشت کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اونچائی والے علاقے کی پیچیدہ ارضیات کو دیکھتے ہوئے، پل کی تعمیر بہت مشکل تھا۔ یہ پل 213 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا کو برداشت کر سکتا ہے۔ اس پر ٹرین 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکیں گی۔