اردو

urdu

ETV Bharat / state

عالمی یوم مزدور کی نسبت سے جموں میں احتجاجی ریلی

جموں میں عالمی یوم مزدور کی نسبت سے ’’سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونین‘‘ (CITU) نامی ایک تنظیم نے مزدوروں کے حقوق کی بازیابی کے لئے ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔

jammu

By

Published : May 2, 2019, 1:36 PM IST

ریلی میں شامل احتجاجیوں نے علامتی طور سرخ جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور مزدور اتحاد کے نعرے بلند کر رہے تھے۔

مزدور یونین CITUکے جنرل سیکریٹری نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’دنیا بھر میں محنت کش طبقہ شکاگو کے مزدوروں کی قربانی کو فراموش نہیں کر سکتا۔‘‘

عالمی یوم مزدور کی نسبت سے جموں میں احتجاجی رلی

انکا کہنا تھا کہ ایک وقت میں مزدور اضافی حقوق کے لئے صدائے احتجاج بلند کرتے تھے، مگر آج کے دور میں مزدوروں کو بنیادی حقوق کے لئے احتجاج کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے سرکار اور انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ ’’لیبر قوانین میں ترمیم کرکے مزدوروں کے حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔‘‘

احتجاجی ریلی میں متعدد محکموں اور تنظیموں سے وابستہ مزدور، عارضی ملازمین اور رضاکار شامل تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details