اردو

urdu

ETV Bharat / state

Northern Command Chief Visits LOC فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار، لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی

شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے کہا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی خاطر پوری طرح سے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سخت ترین موسمی صورتحال اور دیگر چیلنجوں کے باوجود فوجی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔

indian-army-prepared-to-meet-any-challenge-at-loc-lieutenant-general-upendra-dwivedi
فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار، لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی

By

Published : May 17, 2023, 6:16 PM IST

جموں:فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے بدھ کے روز لائن آف کنٹرول کے اگلے علاقوں کیا۔معلوم ہوا ہے کہ فوجی کمانڈر نے پونچھ اور راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی تیاریوں کا بچشم جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی خاطر پوری طرح سے تیار ہیں۔بتادیں کہ جی ٹوئنٹی اجلاس کے پیش نظر سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار، لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے بدھ کے روز پونچھ اور راجوری کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں کٹھن ترین موسمی حالات میں فوجی جوانوں کی بے لوث خدمات اور حوصلے کی سراہنا کی۔سرحد پر تعینات اہلکاروں سے بات چیت کے دوران شمالی کمان کے کمانڈر نے کہا کہ سخت ترین موسمی صورتحال اور دیگر چیلنجوں کے باوجود فوجی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فوج کی کوششوں کے نتیجے میں ہی لائن آف کنٹرول پر اس وقت امن و امان قائم ہے۔

فوجی کمانڈر نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایا کہ امن دشن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحد پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی کو فوج کے سینیئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔فوجی کمانڈر ک مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ موصوف فوجی کمانڈر نے پونچھ اور راجوری کے دورے کے دوران فوج کے سینیئر آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی اور لائن آف کنٹرول پر قائم مستحکم دراندازی مخالف گرڈ کی سراہنا کی۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دویدی نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے کے لئے فوج کے نظم و ضبط کی داد دی۔

مزید پڑھیں:Army Chopper Crash in Kishtwar فوج کے شمالی کمان کے جی او سی نے کشتواڑ گاؤں والوں کا شکریہ ادا کیا

فوجی کمانڈر کو اس موقع پر پونچھ اور راجوری کے جنگلی علاقوں میں سرگر ملیٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ جی ٹوئنٹی اجلاس کے پیش نظر سرحدوں پر چوکسی بڑھائی گئی ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ذرائع نے بتایا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کو آنے والے ہفتے کے دوران مزید چوکسی برتنے کی ہدایت دی گئی ہے کیونکہ خفیہ اداروں نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ملی ٹینٹوں کی جانب سے حملوں کی منصوبہ بندی ہو رہی ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details