جموں (جموں کشمیر) : پاکستان کے متصل بین الاقوامی سرحد اور لائن آف ایکچول کنٹرول (LAC) پر ہتھیاروں کا سراغ لگانے والے ریڈار نصب کیے گئے ہیں۔ ریڈار کی مدد سے دشمن کی توپوں کی پوزیشن، دشمن کے مارٹروں کی درست جگہ اور دشمن کے راکٹوں اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائلوں کی پوزیشن کا بھی پتہ لگایا جا سکے گا۔ آفیشلز کے مطابق ہتھیار تلاش کرنے والا یہ ریڈار 4 سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر دشمن کے تمام ہتھیاروں اور گولہ بارود کی صحیح جگہ کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آفیشلز کا کہنا ہے کہ ویپن لوکیٹنگ ریڈار (Weapon Locating Radar) نہ صرف دشمن کے ہتھیاروں کی پوزیشن کا پتہ لگاتا ہے بلکہ ان جگہوں کو بھی تباہ کر سکتا ہے جہاں سے دشمن بھارتی سرحد کے اندر فائرنگ کر رہا ہے۔ یعنی ’’یہ راڈار ڈبل ڈیوٹی کرتا ہے، یہ پتہ لگاتا ہے کہ دشمن کن علاقوں سے فائرنگ کر رہا ہے اور اس (راڈار) کی مدد سے گولہ بارود بھی دشمن پر فائر کیا جا سکتا ہے۔‘‘