اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھالہ: سبزیوں کی فروخت کے لیے 'رورل ہٹ'' کا افتتاح

بھالہ میں کسانوں کے ذریعے تیار کی جانے والی سبزیوں کو منڈی تک لے جانے کے لئے شیڈ تیار کیا گیا ہے، شیڈ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے کیا۔

بھالہ: سبزیوں کی حفاظت کے لیے 'شیڈ' کی تعمیر
بھالہ: سبزیوں کی حفاظت کے لیے 'شیڈ' کی تعمیر

By

Published : Jun 29, 2020, 10:45 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھالہ بلاک میں مقامی سطح پر تیار ہونے والی سبزیوں کو منڈیوں تک لے جانے اور بازار میں فروخت کرنے کے دوران سبزیوں کی کاشت کرنے والے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بھالہ: سبزیوں کی حفاظت کے لیے 'شیڈ' کی تعمیر

بھالہ بلاک کے دیہات میں بڑے پیمانے پر مختلف قسم کی سبزیاں تیار کی جاتی ہیں۔ لیکن لاک ڈاؤن کے دوران سبزیوں کو منڈیوں تک لے جانے میں کسانوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بیشتر کسان مارکیٹ تک سبزیاں نہیں پہنچا سکے، کیونکہ علاقہ میں سبزی بیچنے کے لئے کوئی مناسب جگہ موجود نہیں ہے۔

کسانوں کی پریشانی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے بروقت کاروائی کی اور کسانوں کی سہولیت کے لئے 'رورل ہٹ' نام سے ایک شیڈ تعمیر کیا ہے۔

یہ شیڈ منریگا اور سی ڈی پنچائت کے تحت 19 لاکھ کی لاگت سے مختصر وقت میں تعمیر کیا گیا ہے۔ مذکورہ شیڈ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے کیا۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاک سمیت 59 ایپز پر پابندی

موجودہ وقت میں جب تمام ترقیاتی سرگرمیاں بند ہیں اور لوگوں کا روزگار اب سبزیوں کی پیداوار پر آکر ٹک گیا ہے۔کسانوں نے شیڈ کی تعمیر سے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details