آئی آئی ٹی جموں کے ڈائریکٹر منوج سنگھ گور نے گذشتہ شام یہاں ایک پریس کانفرنس میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: 'آئی آئی ٹی جموں کا پہلا جلسہ تقسیم اسناد ہفتے کو جگتی کیمپس میں منعقد کیا جائے گا۔ اس جلسہ تقسیم اسناد میں 79 طلبہ کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی نیز پانچ طلبہ کو تمغوں سے نوازا جائے گا'۔
انہوں نے کہا: 'یہ پہلا جلسہ تقسیم اسناد ہائبرڈ موڈ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ 38 طلبہ ذاتی طور پر جلسے میں شرکت کریں گے جبکہ باقی طلبہ آن لائن موڈ میں اس کا حصہ بنیں گے'۔
آئی آئی ٹی جموں کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اس پہلے جلسہ تقسیم اسناد میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اروگیا سوامی پالراج بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔