اردو

urdu

ETV Bharat / state

IED Recovered in Jammu جموں میں آئی ای ڈی برآمد، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنایا - جموں میں مشتبہ بیگ برآمد

جموں کے ستواری تھانے کے پھلیاں منڈل پولیس چوکی کے قریب سے ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیگ سے دو آئی ای ڈی برآمد ہوا۔ جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ IED Recovered near Phallian Mandal Police Post

جموں میں آئی ای ڈی برآمد، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنایا
جموں میں آئی ای ڈی برآمد، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنایا

By

Published : Nov 15, 2022, 6:56 AM IST

Updated : Nov 15, 2022, 7:17 AM IST

جموں:جموں کے ستواری پولیس اسٹیشن کے تحت پھالیاں منڈل پولیس چوکی سے تقریباً 150 میٹر کے فاصلے پر پیر کی رات ایک کالے رنگ کا بیگ برآمد کیا گیا جس میں دو آئی ای ڈی رکھا ہوا تھا۔ پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر بلایا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دونوں آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔ جس علاقے سے آئی ای ڈی ملا ہے وہاں سے فوجی چھاؤنی کا فاصلہ تقریباً آدھا کلومیٹر ہے۔ Bag containing IED Found in Jammu

بتایا جا رہا ہے کہ آئی ای ڈیز ایکٹیو تھے جس میں ٹائم لگا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 27 اکتوبر کو بھی جموں ریلوے اسٹیشن پر ہتھیاروں سے بھرا ایک بیگ ملا تھا۔ جس میں 18 ڈٹونیٹر، پانچ سو گرام ممنوع اشیاء اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Detonators Recovered In Jammu جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب مشتبہ دھماکہ خیز مواد برآمد

Last Updated : Nov 15, 2022, 7:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details