اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور: آئی سی ڈی ایس محکمہ کی جانب سے بیداری ریلی - آئی سی ڈی ایس ڈپارٹمنٹ ادھم پور

انٹگریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ سروس (آئی سی ڈی ایس ڈپارٹمنٹ ادھم پور) کی جانب سے گول مارکیٹ میں بیداری ریلی نکالی گئی، جس میں خواتین کو قلت غذائیت اور صحت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

ICDS Project Department Udhampur organised awareness rally
ادھم پور آئی سی ڈی ایس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بیداری ریلی

By

Published : Feb 5, 2021, 10:01 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ سروس (آئی سی ڈی ایس) ڈپارٹمنٹ ادھم پور کی جانب سے گول مارکیٹ میں بیداری ریلی نکالی گئی۔

ادھم پور آئی سی ڈی ایس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بیداری ریلی

اس ریلی میں آگن باڑی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس ریلی کے انعقاد کا مقصد خواتین کو قلت غذائیت کے مسئلےسے آگاہ کرنا تھا کہ کیسے ماں اور بچے کو صحت مند رکھ سکتے ہیں؟ وہیں، ان لوگوں کو مرکزی حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی اسکیموں کی بھی جانکاری دی گئی۔

ادھم پور کے اے ڈی ڈی سی اشوک کمار نے ریلی کو ہری جھنڈی دکھا روانہ کیا اور یہ ریلی شہر کے مرکزی چوک چوراہوں سے گزرتے ہوئے پھر گول مارکیٹ پر پہنچ کر ریلی ختم ہوجائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details