اردو

urdu

ETV Bharat / state

Soz on Bharat Jodo Yatra "میں پد یاترا کے ذریعے راہل گاندھی کی کشمیر آمد کا خیر مقدم کرتا ہوں"، سیف الدین سوز - جموں و کشمیر بھارت جوڑو یاترا

پروفیسر سوز نے کہا کہ راہل گاندھی کے کشمیر کے دورے عوام کا بڑا ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی پد یاترا میں شامل ہونے والوں کی تعداد کافی شاندار رہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 19, 2023, 10:59 PM IST

سرینگر:سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز جو اس وقت ابوظہبی میں ہیں نے پدیاترا کے ذریعے راہل گاندھی کے کشمیر کے دورے کا تہہ دل سے خیر مقدم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں بھر پور یقین ہے کہ راہل گاندھی کی پد یاترا مکمل طور پر کامیاب رہی ہے۔

پروفیسر سوز نے کہا کہ راہل گاندھی کے کشمیر کے دورے عوام کا بڑا ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی پد یاترا میں شامل ہونے والوں کی تعداد کافی شاندار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہزاروں لاکھوں لوگ ہیں، جو کنیا کماری سے کشمیر تک مختلف مقامات پر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے۔

اس یاترا نے لوگوں کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں!پروفیسر سوز نے کہا کہ یہ یاترا یعنی بھارت جوڑو یاترا کا عنوان ہی ایک کیپشن رہا ہے جس نے پورے ملک کے نوجوانوں اور بوڑھوں کے ذہنوں اور دلوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ان تمام لوگوں کے لیے ایک شاندار تجربہ رہا، جو مختلف مقامات پر یاترا میں شامل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی یاترا کے ساتھ یکجہتی کا یہ ایک دلکش مظاہرہ رہا ، جب نوجوان اور بوڑھے لوگ مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں یاترا میں شامل ہوئے۔سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ یاترا راہل گاندھی کی کامیابی کے ساتھ ساتھ خود پارٹی کے لیے بھی مکمل کامیابی رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Bharat Jodo Yatra Enters JK بھارت جوڑو یاترا جموں و کشمیر کے حدود میں داخل

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی پد یاترا کا مرکزی پیغام یہ ہے کہ ہندوستان میں ہر طرح کے لوگوں کو ہر قسم کی نفرت کے خلاف لڑنے کے لئے ہاتھ ملانا چاہئے اور ہندوستانیوں کو ہندوستان کے کونے کونے میں محبت اور امن کو فروغ دے کر ہندوستان کو متحد بنانے کے مقصد کے لئے اپنی جدوجہد شروع کرنی چاہئے۔ "

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details