اردو

urdu

ETV Bharat / state

مجھے سیاسی انتقام کے تحت گرفتار کیا گیا: گجر لیڈر - مسلم اکثریتی علاقوں

گجر لیڈر نزاکت حسین کھٹانہ نے تقریباً 8 ماہ کے بعد جیل سے رہا کیے جانے بعد کہا کہ انہیں ’’سیاسی انتقام‘‘ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

مجھے سیاسی انتقام گیری کے تحت گرفتار کیا گیا: گجر لیڈر
مجھے سیاسی انتقام گیری کے تحت گرفتار کیا گیا: گجر لیڈر

By

Published : Apr 8, 2021, 5:11 PM IST

گجر بکروال تحریک انصاف کے بانی نزاکت حسین کھٹانہ کو آٹھ مہینے بعد کورٹ نے با عزت بری کر دیا۔ گذشتہ برس اگست کے مہینے میں انہیں ضلع اننت ناگ سے گرفتار کر کے مٹن جیل منتقل کیا گیا تھا۔

مجھے سیاسی انتقام گیری کے تحت گرفتار کیا گیا: گجر لیڈر

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اگست 2020 میں جموں سے کشمیر جا رہے تھے اور انہیں اننت نگ پولیسں نے تھانے میں بلا کر حراست میں لے لیا۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے سیاسی انتقام کے تحت حراست میں لیا گیا، ورنہ اقلیتی طبقے کے حقوق کی بات کرنا جرم نہیں ہے۔‘‘

صوبہ جموں میں انہدامی کارروائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’جب ضلع کٹھوعہ میں انتظامیہ نے گجر بکروال طبقے سے وابستہ لوگوں کے مکانات منہدم کیے، میں نے تب بھی اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔ اگر مستقل میں بھی ایسا ہوا تو میں ماضی کی طرح گجر بکروال طبقے کے حقوق سے متعلق اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھوں گا۔‘‘

نزاکت حسین نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے تجاوزات کو مہندم کرنے کا حکم جاری کیا ہے تاہم یہ کارروائی مسلم اکثریتی علاقوں میں ہی کیوں انجام دی جاتی ہے۔‘‘

انہوں نے فاریسٹ رائٹ ایکٹ جموں و کشمیر میں نافذ کیے جانے کو منظوری دینے پر مرکزی سرکار کی ستائش کی۔ تاہم انہوں نے یو ٹی انتظامیہ سمیت سبھی ترقیاتی کمشنروں سے کمیٹی کے چناؤ میں شفافیت برقرار رکھنے کی بھی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details