جموں:جموں و کشمیر کے جموں کے رام نگر علاقے میں 16 اکتوبر کے روز شادی شدہ خاتون کی لاش کو سسرال میں لٹکتے ہوئے پایا گیا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی۔ دوران پوچھ گچھ پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ شوہر نے ہی اپنے بیوی کا قتل کرکے اُس کو خودکشی سے جوڑنے کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ Husband killed wife in Jammu
اطلاعات کے مطابق جموں کے نالہ گوران تحصیل رام نگر میں 16 اکتوبر کے روز 31 سالہ شالہ دیوی زوجہ پرما کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔ ایس ڈی پی او رام نگر ڈاکٹر بشم دوبے کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ٹیم کو پتہ چلا کہ یہ خود کشی نہیں بلکہ قتل کا معاملہ ہے۔ پولیس نے مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں گرفتار کیا جس دوران معلوم ہوا ہے کہ شالہ دیوی کا قتل اُس کے شوہر پرما نے ہی کیا ہے۔