نوٹفیکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کے لئے درخواستیں دینے والے امیدارواں کو کم سےکم 10 سال تک پروفیسر کے بطور یونیورسٹی میں کام کرنے کا تجربہ ہونا چائیے۔ وہیں وائس چانسلر کا عہدہ تعلیمی اور انتظامی ہونے کی وجہ سے وائس چانسلر کے لیے دوراندیش ہونے کے ساتھ ساتھ قیادت کی اہلیت اور انتظامی امور میں مہارت ہونی چائیے۔
جموں وکشمیر انتظامیہ نے پہلے ہی جموں اور سرینگر کی سنٹرل یونیورسٹیوں کے لئے وائس چانسلروں کی تقرری کے لئے سرچ کمیٹیوں کو تشکیل دیا ہے اور یہ تیسری سرچ کمیٹی ہے جو امیدواروں کی پینل کو منتخب کرے گی۔
سرینگر سنڑل یونیورسٹی کے لئے وائس چانسلر کو منتخب کرنے کے لیے سرچ کمیٹی کی سربراہی سنٹرل یونیورسٹی گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر راما شنکر دوے کر رہے ہیں۔ جبکہ جموں کی سنٹرل یونیورسٹی کے لئے سرچ کمیٹی کی سربراہی لکھنو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر آلوک کمار کررہے ہیں۔