اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2022: ایل جی منوج سنہا نے جموں میں امرناتھ یاترا کے پہلے قافلہ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا - Annual Amarnath Yatra Flagged off by LG Manoj Sinha

امرناتھ یاترا کا 30 جون سے آغاز ہوگا جب کہ 43 دنوں تک یہ یاترا جاری رہے گی۔ اس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ تاہم آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں میں یاترا کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی کمشنر بھی موجود تھے۔ یاترا کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ نے سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ Amarnath Yatra 2022

ایل جی منوج سنہا نے ہری جھنڈی دکھاکر پہلے قافلہ کو روانہ کیا
ایل جی منوج سنہا نے ہری جھنڈی دکھاکر پہلے قافلہ کو روانہ کیا

By

Published : Jun 29, 2022, 6:58 AM IST

Updated : Jun 29, 2022, 2:05 PM IST

جموں:سخت سیکورٹی حصار میں پہلا قافلہ جموں سے سرینگر کی طرف روانہ ہوچکا ہے، جس کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور صوبائی کمشنر نے جموں کے یاتری نواس سے جھنڈی دکھا کر اس قافلہ کو روانہ کیا۔ 41 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا Amarnath Yatra 2022کے لیے تاحال سوا تین لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے اور انتظامی مشینری کی جانب سے بھی یاتریوں کی حفاظت اور قیام و طعام کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ LG Manoj Sinha Flagged off the First Convoy of Amarnathji Yatra 2022

ایل جی منوج سنہا نے جموں میں امرناتھ یاترا کے پہلے قافلہ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

سطح سمندر سے 13000فٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو بھگوان شو کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے۔ دراصل یہ شبیہ بھگوان شِیو کی قوت تولید کی تمثیلی صورت ہے، جسے ہندو عقیدت مند پوجتے ہیں۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر میں سالانہ امرناتھ یاترا 30 جون سے شروع ہوگی۔ اس سال یاترا کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے سلسلے میں سکیورٹی اور دیگر ضروری انتظامات کو وسیع پیمانے پر کیے جانے کو حتمی شکل پہلے ہی دے دی گئی ہے۔ Annual Amarnath Yatra 2022

یہ بھی یاد رہے کہ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے گپھا کے راستے میں یاتریوں کی بروقت نگرانی اور ان کی مدد کے لیے اس سال یاتریوں کے لیے REIDs کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال ایک آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ پہلی مرتبہ یاتری سہولت کے ساتھ براہِ راست سری نگر سے Panchtarni کاسفر کر سکیں گے اور مقدس یاترا کو ایک ہی دن میں مکمل کرسکیں گے۔ 70 بستروں کا مکمل سہولیات سے آراستہ ایک وقف DRDO اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jun 29, 2022, 2:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details