اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amit Shah Visit امت شاہ کا 23 جون کو جموں دورہ - etv bharat urdu news

مرکزی وزیر داخلہ امت جموں کے دورہ کے دوران ریلی سے خطاب کرنے کے ساتھ امرناتھ یاترا کی حفاظتی انتظامات اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیں گے۔ Amit Shah Visit

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jun 14, 2023, 9:43 AM IST

جموں: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 23 جون کو جموں کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی برسی کے موقعے پر جموں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے یہ اطلاع دی۔ بی جے پی 23 جون کو 'یوم شہداء کے طور پر مناتی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر کے ہر پارلیمانی حلقے میں بڑے بڑے جلسوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جموں کے پارلیمانی حلقے میں 23 جون کو جموں شہر میں ایک بہت بڑا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس سے امت شاہ خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے منعقدہ ایک میگا عوامی رابطہ مہم پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رویندر رینا نے کہا کہ پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کو ریلیوں بالخصوص جموں میں امت شاہ کی ہونے والی ریلی میں شامل ہونے کے لیے عوام کو متحرک کرنے میں زیادہ وقت صرف کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: آئین ہند میں آرٹیکل 370 "عارضی شق "میں رکھا گیا تھا، امت شاہ

جموں و کشمیر بی جے پی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) اشوک کول نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کو عوام کی طرف سے زبردست حمایت حاصل ہوئی ہے اور نچلی سطح پر پارٹی کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ وہیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ اس دورہ کے دوران جموں کشمیر میں شروع ہونی والی امرناتھ یاترا کے سلسلے میں افسران کے میٹنگ کرکے حفاظتی انتظامات کا جائزہ بھی لیں گے اور اس ضمن میں اعلی حکام سے تفصیلات حاصل کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details