اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی - کٹرا ریل سروس کا افتتاح

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج قومی دارالحکومت سے دہلی - کٹرا ریل سروس کا افتتاح کریں گے۔

دہلی کٹرا ریل سروس کا افتتاح

By

Published : Oct 3, 2019, 8:00 AM IST

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امت شاہ آج صبح 9 بجے دہلی ریلوے اسٹیشن سے 'دہلی کٹرا وندے بھارت ایکسپریس' کو ہری جنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔

گرچہ اس ریل سروس کا افتتاح آج ہوگا، تاہم 5 اکتوبر سے مسافروں کے لیے شروع کی جائے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تیز رفتار وندے بھارت ایکسپریس 12 گھنٹوں کے بجائے 8 ہی گھنٹوں میں دہلی سے کٹرا پہنچ جائے گی۔

وندے بھارت ایکسپریس منگل کے بغیر پور ے ہفتے ہفتے کے چلے گی، ٹرین صبح 6 بجے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی اور 2 بجے کٹرا پہنچے گی اور اسی روز کٹرا سے شام 3 بجے واپسی کا سفر شروع کرے گی اور رات 11 بجے دہلی پہنچے گی۔

اتوا کے روز سے آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ پر اس ریل کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ شروع ہوگئی ہے۔ سیکنڈ کلاس سیٹ سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کم سے کم کرایہ 1،630 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایگزیکٹو سیٹ کا کرایہ 2،965 روپے ہے۔

دہلی سے کٹرا کے درمیان تین جگہ امبالا، لدھیانہ اور جموں و توی میں رُکے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details